غزہ میں بڑا جانی نقصان اٹھانے کے بعد صیہونی فوج نے خان یونس میں حملے تیز کردیے۔
صیہونی فوج نے خان یونس میں قائم النصر اسپتال پر شدید گولہ باری کی اور چند گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید کردیے، اس کے علاوہ گلیوں اور مکانوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں کئی صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے صیہونی حکومت کا جدید ترین ڈرون طیارہ ’میٹرکس 600‘ مار گرایا اور کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کر دیے۔
گزشتہ روز حماس کے حملے میں افسران سمیت 24 صیہونی فوجی مارے گئے تھے۔
ادھر حزب اللہ نے بھی صیہونی حکومت کے میرون ائیربیس پر راکٹ حملے کیے اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے طویل جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے امریکی مشیر Brett McGurk مشرق وسطیٰ کےدورے پر ہیں۔