غزہ کے حالات پوری انسانیت کےلئے باعث شرم ہیں، گوترش

0 154

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام، قحط، بھوک پیاس اور تباہی و بربادی ننگ وعار ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے بدھ کو ایک بار پھر غزہ کی ابتر صورت حال کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کی پابندی ہونا چاہیے ۔

ہمیں غزہ میں فلسطینیوں کی ابتر انسانی صورت حال پر تشویش ہے، گوترش نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کی مدد کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی امداد جاری رہنا چاہیے کہا کہ آنروا غزہ میں انساندوستانہ کوششوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.