صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نےجنگ پسندی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ہرگز نہیں روکیں گے۔
نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین میں رائے عامہ خاص طور پر حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے۔
صیہونیوں کے اہل خانہ کے دباؤ کے نتیجے میں یہ اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کےلئے ایک سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش ضرور کریں گے لیکن ہر قیمت پر نہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوجی پیچھے نہیں ہٹيں گے اور ہزاروں فلسطینی جو اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں ان کو ہرگز رہا نہيں کریں گے۔
نیتن یاہو کا یہ بیان صیہونی حکومت کے چینل کے اس اعلان کےکچھ گھنٹے بعد آیا کہ جس میں اس چینل نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اسی سمجھوتے کی تائيد کریں گے کہ جس سے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان نہ پہنچے، چاہے اس کے لئے اس کی حکومت ہی کیوں نہ چلی جائے۔