فلوریڈا میں طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

0 175

امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ جمعرات کی شام رہائشی علاقے موبائل ہوم پارک میں گرا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ طیارے کی آتشزدگی سے متعدد موبائل گھروں نے بھی آگ پکڑ لی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد پتا نہیں چل سکی ہے تاہم حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ؓظاہر کیا گیا ہے۔

فائر حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، طیارہ ایک گھر کے اوپر گرا جس سے دیگر گھروں کو آگ لگ گئی۔

طیارہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں طیارے کو مکمل طور پر تباہ دیکھا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کے پائلٹ نے ریڈار سے غائب ہونے کے بعد قریب موجود ائیرپورٹ پر مے ڈے کال دی، اس وقت طیارہ رن وے سے 3 میل دوری پر تھا جہاں موبائل ہوم پارک واقع ہے۔

حکام کے مطابق طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے کی وجہ سے متعدد لوگوں کے مرنے اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.