یمنی فوج کی کارروائیاں، تجارتی بحری جہاز میزائل حملے کا نشانہ بن گیا

0 124

بحری تجارت پر نظر رکھنے والی اس برطانوی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اسے صوبہ الحدیدہ کے مغرب میں 76 بحری میل کے فاصلے پر ایک سانحہ کی رپورٹ ملی ہے۔

اس ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ ایک تجارتی بحری جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں اسے نقصان پہنچا ہے۔ اس برطانوی ایجنسی نے کچھ گھنٹے پہلے بھی دعوی کیا تھا کہ صوبہ الحدیدہ کے جنوب مغرب میں پچاس بحری میل کے فاصلے ایک سانحہ رونما ہوا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے جمعے کی صبح دعوی کیا ہے کہ اس نے انصاراللہ کے زیرکنٹرول علاقوں کی جانب سے فائرکئے گئے نو میزائل اور دو ڈرون طیارے، تباہ کردیئے ہيں۔

یمن کی مسلح افواج نے حالیہ مہینوں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر، بحرہند اور باب المندب میں صیہونی حکومت یا اس کی جانب جانے والے کئی بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.