یوکرین کے لئے نئی فوجی حمایتیں حاصل کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے،یورپی یونین

0 100

یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جو کئی اجلاس کے انعقاد کےمقصد سے واشنگٹن میں ہیں، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہےکہ اس جنگ کے نتائج کا تعین اس موسم بہار اور موسم گرما میں کیا جائے گا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یوکرین کے لئے نئی فوجی حمایتیں حاصل کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے کہا کہ اس ملک میں جنگ کا نتیجہ موسم بہار یا موسم گرما میں معلوم ہوجائے گا ،اس لئے جلد از جلد یوکرین کو جن ہتھیاروں کی ضرورت ہے انہیں ارسال کیا جائے۔

جو‌زف بورل نے میڈیا کو کہا کہ میرا پیغام امریکہ کو یہ ہےکہ یوکرین جنگ کے لئے جو کچھ ضروری ہے اسے وہ جلد از جلد انجام دے۔

یورپی ممالک کو بھی اپنی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کرنا چاہئے اور یوکرین کو درکار ہتھیاروں کی امداد کی فراہمی کو تیز کرنا چاہیے ۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ آئئدہ کے چند مہینے ہمارے لئے فیصلہ کن ہوں گے اور یوکرین، امریکہ میں رواں سال میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے واضح ہونے تک صبر نہیں کرسکتا۔

اسی اثنا میں جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے یوکرین کے صدر کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں روس کے خلاف جنگ میں کی یف کی اسلحہ جاتی مدد کی حمایت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے-

جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمن چانسلر نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں زلینسکی کو اطمینان دلایا ہےکہ یوکرین کے بین الاقوامی شراکت دار اسے روس کے خلا ف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑيں گے-

اسی سلسلے میں یوکرین کے صدر نے بھی سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا ہے کہ جرمن چانسلر شولٹز کے ساتھ دفاعی تعاون کے بارے میں گفتگو انجام پائی ہے اور تیسرے ممالک سے توپ خانے اور گولہ بارود کو تلاش کرنے اور اسے یوکرین کو فراہم کرنے کے لیے جمہوریہ چیک کی کوششوں میں شرکت کے لیے ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.