صیہونی حکومت غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے: سابق صیہونی فوجی کمانڈر

0 84

سابق صیہونی میجر جنرل یٹزہک برک کا کہنا ہےکہ صیہونی حکومت غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یٹزہک برک نے صیہونی اخبار میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ صیہونی حکومت علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑےگا۔

سابق صیہونی فوجی کمانڈر نےکہا کہ آپ زیادہ دیر تک لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، صیہونی حکومت خطے میں کسی بڑی لڑائی کے لیے تیار نہیں، ایسی لڑائی غزہ میں جاری جنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل اور سخت ہوگی۔

یٹزہک برک نے کہا کہ اگر ہم کچھ مغویوں کو بھی زندہ واپس لانے میں کامیاب نہ ہوسکے تو عوام کے ذہنوں میں یہ جنگ صیہونی تاریخ کی ناکام ترین جنگوں کے طور پر رہےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.