صیہونی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے جس میں مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر سے غزہ پر صیہونی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 490 فلسطینی شہید اور 73 ہزار 439 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، رہائشی علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب القدس بریگیڈ نے صیہونی ڈرون مار گرایا ہے۔
ادھر ایمنیسٹی انٹرنیشنل نےامریکی صدر بائیڈن سے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق صیہونی ملٹری کمانڈرنے صیہونی اخبار کو انٹرویو کہا کہ صیہونی حکومت علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑے گا۔