امریکی ریاست نیو جرسی میں زلزلہ، نیو یارک سمیت دیگر شہروں میں بھی عمارتیں لرز گئیں

0 94

امریکی ریاست نیو جرسی میں زلزلے کے باعث بلندو بالا عمارتیں لرز گئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 23 منٹ پر زلزلہ 4.8 شدت کا آیا جس سے نیو یارک سمیت دیگر شہروں میں عمارتیں لرز گئیں۔

زلزلے سے کسی جانی یا عمارتوں کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز نیو جرسی کا علاقہ لبنان تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری غزہ پر اجلاس کچھ وقت کیلئے روک دیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.