ایران کے خلاف ایک بار پھر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان، یورپی یونین

0 127

یورپی یونین اور امریکہ نے صیہونیوں کے خلاف ایران کے میزائلی جواب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کے میزائلی حملے پر اپنے ردعمل میں ایرانی ڈرون اور میزائل تیار کرنے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یورپی کونسل کے سربراہ شارل میشل نے کہا کہ ایران کو تنہا کرنے کے لئے کوئی بھی اقدام اہمیت کا حامل ہے۔

یورپی یونین نے اس وقت ایران کے خلاف متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان نے بھی اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایران کے خلاف نئی پابندیاں وضع کی جائيں گی۔
اسرائیلی حکام نے گذشتہ دنوں اپنے اتحادیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے میزائلی پروگرام کے خلاف نئی پابندیاں عائد کریں۔

اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ایلن نے مزید پابندیوں کے بارے میں کہا تھا کہ ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے لئے تمام آپشن میز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے تیل کی برآمدات محدود کرنا بھی ایک ممکنہ آپشن ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پابندیوں میں ایران کے ڈرون اور میزائلی پروگرام اور سپاہ پاسداران اور وزارت دفاع کو بھی شامل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.