صیہونی شہری کو فلسطینی پرچم اکھاڑنا مہنگا پڑگیا

0 145

صیہونی حکومت کے شہری کو فلسطین دشمنی مہنگی پڑگئی اور سڑک کنارے لگا فلسطینی پرچم گراتے ہی بارودی سرنگ کی زد میں آگیا۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی شہری فلسطینی جھنڈے کو لات مار کر گراتا ہے تاہم اسی وقت وہاں دھماکہ ہوجاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے صیہونی نیوز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جھنڈا گرانے والا صیہونی حکومت لیوی نامی شہری دھماکے میں معمولی زخمی ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے پہاڑ اور درختوں سے تصدیق ہوتی ہے کہ ویڈیو مغربی کنارے میں کوخاف ہشاحر نامی بستی کے قریب کی ہے تاہم ادارے کی جانب سے ویڈیو کے فلمائے جانے کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ مہینوں میں گشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں صیہونی فوج کے ہاتھوں 450 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.