مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس کے قافلے پر حملہ، ایک فوجی ہلاک، 5 زخمی

0 114

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی ائیرفورس کے قافلے پرگزشتہ رات حملہ ہوا،بھارتی ائیر فورس کے قافلے پر حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد ضلع پونچھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

قابض بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کر کے آنے جانے والوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.