قاہرہ مذاکرات بے نتیجہ ختم، رفح میں آپریشن جاری رہےگا: صیہونی عہدیدار

0 100

ایک سینیئر صیہونی عہدے دار کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قاہرہ میں جاری مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی عہدے دار نے بتایا کہ مذاکرات میں شریک صیہونی وفد نے حماس کی تجاویز پر اپنے تحفظات سے مصالحت کاروں کو آگاہ کردیا ہے۔

صیہونی عہدے دار نےکہا کہ صیہونی وفد قاہرہ سے واپس آرہا ہے اور صیہونی حکومت رفح سمیت غزہ پٹی کے دیگر علاقوں میں جنگی مہم طے شدہ منصوبےکےتحت جاری رکھےگا۔

خیال رہے کہ جنگ بندی کی متعدد کوششوں کے بعد حماس کی جانب سے پیر کے روز مصر اور قطر کی جانب سے تجویز کیے گئے جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنےکا اعلان کیا گیا تھا تاہم صیہونی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف معاہدے کو مسترد کردیا بلکہ غزہ کے علاقے رفح میں زمینی حملہ بھی کردیا۔

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں جنگ زدہ لاکھوں بےگھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے جو صیہونی حملے کے نتیجے میں ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

رفح پر زمینی حملے کے ساتھ ہی صیہونی افواج نے رفح سرحدی کراسنگ پر قبضہ کرکے غزہ کا مصر کے ساتھ زمینی رابطہ بھی کاٹ دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.