ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات پر 16کروڑ پائونڈ خرچ ہوئے

محکمہ داخلہ نے سات کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈ جبکہ محکمہ ثقافت، میڈیا اور کھیل نے پانچ کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے

0 108

لندن (شوریٰ نیوز)ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات پر 16کروڑ پائونڈ خرچ ہوئے، محکمہ داخلہ نے سات کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈ جبکہ محکمہ ثقافت، میڈیا اور کھیل نے پانچ کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات اور سوگ کے دوران ہونے والی دیگر تقریبات پر حکومت کو تقریباً 16 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ تک کے اخراجات آئے۔ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ان کی وفات کے 11 روز بعد 19 ستمبر 2022 کو ادا کی گئی تھیں۔اس دورانیے میں میں ہزاروں افراد نے ویسٹ منسٹر ایبے جا کر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے سات کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈ جبکہ محکمہ ثقافت، میڈیا اور کھیل نے پانچ کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے۔حکومتی محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اخراجات ملکہ کی آخری رسومات اور اس سے قبل دیگر تقریبات کی مد میں آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.