امریکا کی صیہونی حکومت کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش

0 76

غزہ: رفح میں بڑا آپریشن روکنے کے لیے امریکا نے صیہونی حکومت کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے رفح میں بڑے پیمانے پر آپریشن نہ کرنے کے بدلے صیہونی حکومت کو غزہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کیلئے خفیہ معلومات دینے اور حماس کی سرنگوں کے نیٹ ورک کی معلومات دینے کی پیشکش کی ہے۔

حماس نے رفح میں صیہونی آپریشن اور فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا مکمل ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قراردیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا صیہونی فسطائیت کے جرائم پر مسلسل پردے ڈال رہا ہے۔

حماس کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری ڈرنا چھوڑے، غزہ میں حملے روکنے اور امداد فراہمی کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ بڑھائے۔

رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو رفح کے مشرقی اور وسطی علاقوں سے انخلا کا حکم دے دیا ۔صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ صیہونی فورسز نے غزہ پٹی کے رفح شہر سے 3 لاکھ فلسطینیوں کا انخلاء کر ادیا۔

دوسری جانب غزہ میں صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں کل سے اب تک مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.