چین کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس میں شرکت سے بھارت کو انکار

بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیا

0 116

بیجنگ (شوریٰ نیوز)چین کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس میں شرکت سے بھارت کو انکار ،بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیا ، چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں منعقد ہونے والے جی 20 ٹورازم سمٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا حصہ نہیں بنے گا۔ بھارت رواں برس جی 20 کی صدارت کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین متنازع علاقے (مقبوضہ کشمیر) میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاسوں کے انعقاد کا سختی سے مخالف ہے اور اس طرح کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرے گا۔ جی 20 سربراہی اجلاس مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں منعقد ہوگا، جس میں جی 20 ممبران کے سیاحتی ورکنگ گروپ کی میزبانی کی جائے گی اور 22 سے شروع ہونے والا اجلاس 24 مئی تک جاری رہے گا۔ 2020 میں دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب لداخ میں ایک فوجی جھڑپ ہوئی جس میں 24 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر میں اجلاس منعقد کرنے کے نئی دہلی کے فیصلے کی بھی مخالفت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.