فرانس میں یہودی عبادت گاہ کو نذر آتش کرنے کی کوشش

0 118

فرانسیسی پولیس نے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو مبینہ طور پر شمالی شہر روئن میں یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا ”روئن میں قومی پولیس نے ایک مسلح شخص کو حراست میں لینے کی کوشش کی جو شہر کی سینیگاگ کو آگ لگانا چاہتا تھا۔“

رپورٹ کے مطابق ایک شخص چاقو اور لوہے کی سلاک سے مسلح تھا، اس نے پولیس پر حملے کی کوشش کی تو جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس سے صرف یہودی برادری ہی نہیں متاثر ہوئی ہےبلکہ پورا شہر خوفزدہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ حملہ آور کے علاوہ کوئی اور دوسر متاثر نہیں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.