جوبائیڈن نے صیہونی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی شہادتوں کو نسل کشی ماننے سے انکار کردیا

0 85

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے صیہونی بمباری میں 35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں کو نسل کشی ماننے سے انکار کردیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نشل کشی نہیں ہےجب کہ انہوں نے عالمی فوجداری عدالت میں صیہونی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔

دوسری جانب صیہونی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست جنگ کے دوران صیہونی حکومت کے ہاتھ باندھنے کی کوشش ہے۔

صیہونی وزیراعظم کےترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی عدالت نے درخواست منظورکربھی لی تواطلاق صیہونی حکومت کی سرزمین پرنہیں ہوسکتا، غزہ میں جانی نقصانات کاصحیح ڈیٹا معلوم نہیں ، 9 لاکھ شہریوں نے رفح سے انخلاء کردیا ہے، ہم رفح کو حماس کا آخری گڑھ سمجھتے ہیں۔

ادھر امریکی سینیٹ کمیٹی میں وزیرخارجہ کے بیان کے دوران فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کیا اور انٹونی بلنکن کو صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.