شمالی کوریا کا خلا میں جاسوس سیٹلائٹ بھیجنے کا تجربہ ناکام

0 64

شمالی کوریا کا خلا میں جاسوس سیٹلائٹ بھیجنے کا تجربہ ناکام ہوگیا، شمالی کوریا نے تجربہ ناکام ہونے کی تصدیق بھی کر دی۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ لانچ کے پہلے مرحلے میں سیٹلائٹ لے جانے والا راکٹ پھٹ گیا، فیول انجن میں خرابی کے باعث سیٹلائٹ لانچ ناکام ہوئی۔

جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کے جاسوس سیٹلائٹ تجربے کی مذمت کی گئی، جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا سیٹلائٹ لانچ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔

جاپان نے شمالی کوریا کے ممکنہ تجربے پر اپنے علاقے اوکیناوا میں شہریوں کو حفاظتی الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

شمالی کوریا نے گزشتہ دنوں 4 جون سے پہلے کسی بھی وقت سیٹلائٹ لانچ کرنے کا کہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.