رفح میں صیہونی حملے جاری، مزید 45 فلسطینی شہید

0 47

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 230 سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام اور عالمی ردعمل کے باوجود صیہونی حکومت کے تازہ حملے جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے رفح شہر کے علاقے تل السلطان، سعودی، تل زروب اور الحشاشین کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے تازہ حملوں کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جہاں صیہونی فوج نے رفح میں محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر گولے برسائے جس میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ غزہ میں لڑائی کے باعث 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہوگئے۔

دوسری جانب غیر مستقل رکن الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، بند کمرا اجلاس میں رفح میں فلسطینیوں کے قتل عام پر بحث ہوگی۔

رفح میں قتل عام پر اقوام متحدہ، جرمنی اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

کینیڈین پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بے گناہ فلسیطنیوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.