مسجد کی طرف علامتی تیر چلا کر مسلمانوں کو ہراساں کرنیوالی بی جے پی امیدوار الیکشن ہار گئی

0 90

 

بھارت کے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران مسجد کی طرف علامتی تیر چلا کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے والی بی جے پی امیدوار مادھوی لٹھا کو بری طرح شکست ہوگئی۔

 

لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں بی جے پی انتہاپسند امیدوار مادھوی لٹھا کو شکست ہوگئی،انہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شکست دی۔

 

بھارتی میڈیا  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسدالدین اویسی نے مادھوی لٹھا کو 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دی۔

 

مادھوی لٹھا  نے انتخابی مہم کے دوران مسجد کی طرف علامتی تیر چلا کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.