امریکی سیاستدان کے بیٹے کی ایوان نمائندگان میں والد کی تقریر کے دوران مضحکہ خیز حرکات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پیر کو رپبلکن پارٹی کے رہنما جان روز نے امریکی ایوان نمائندگان سے خطاب کیا اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقدمے اور سزا کی مذمت کی۔
رپبلکن رہنما جب اپنی تقریر میں مصروف تھے وہیں ان کے عقب میں بیٹھے ان کا 6 سالہ بیٹا مضحکہ خیز حرکات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا۔
امریکی سیاستدان کا بیٹا بظاہر کیمرے کو دیکھ کر مسکراتا رہا اور مختلف شکلیں بناتا رہا، اس دوران اس نے منہ بھی چڑھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایوان نمائندگان میں تقریر کرنے والے رپبلکن رہنما اپنے بیٹے کی حرکات سے لاعلم رہے۔