تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

0 107

اتوار کی صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر حملہ کرنے کے بعد 33 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی استقامت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی برطرفی کی درخواست کی حمایت میں تل ابیب میں مظاہرے کرنے والے صیہونیوں پر حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن سے حملہ کیا اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی،عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ القدس شہر میں ہزاروں صیہونی آباد کاروں نے بھی مظاہرہ کیا اور غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.