امریکی صدر جو بائیڈن کا بیٹا نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار

0 84

ولمنگٹن کی عدالت نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے،تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے،واضح رہے کہ امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بیٹے کو مجرم قرار دیے جانے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں، عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا،جوبائیڈن نے کہا کہ ہنٹر بائیڈن فیصلے کےخلاف اپیل کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.