فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری

0 132

فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مذمت میں عوام سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین غزہ کے خلاف جنگ فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

غزہ میں وحشیانہ صیہونی جارحیت کے ساڑھے آٹھ ماہ پورے ہو رہے ہیں اور دنیا کے مختلف ملکوں کے متعدد شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی جرائم کی مذمت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،جرمنی نے فلسطین حامی مظاہرین کی سرکوبی کے دوران ایک صیہونیت مخالف گروہ کی تحریک کا پتہ لگایا ہے۔

جرمنی کی اندرونی سلامتی کی انٹیلی جینس نے صیہونیت مخالف اس گروہ کی سرگرمیوں کا انکشاف کیا کہ اس گروہ کی سرگرمیوں کا مقصد اسرائیل کا بائیکاٹ اسرائیل میں سرمایہ کاری کی مخالفت کرنا ہے ۔ اس گروہ کی سرگرمیوں کا مقصد اقتصادی ہتھکنڈوں سے غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے۔

صیہونی غاصبانہ قبضے اور نسل پرستی سے باز آجائیں اور اس سلسلے میں ان پر دباؤ بڑھایا جائے اور صیہونیوں سے فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی کے حق کو تسلیم کرانا ہے،جرمنی کی حکومت نے یورپ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کی سرکوبی کو شروع سے جاری رکھا ہے۔

یہاں تک کہ اس ملک کی حکومت نے فلسطین کی حمایت میں پرامن مظاہروں تک کی اجازت نہیں دی ہے، غزہ کے عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت میں سینتیس ہزار دو سو چھیانوے فلسطینی شہید اور پچاسی ہزار سے زائد دیگر فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

جن میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل ہیں اور صیہونی جرائم اور مظالم کی بنا پر انسانی المیہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح جنگ بندی کے مطالبات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.