امریکا بھر میں گرمی کی لہر میں تیزی آگئی، شمالی اور جنوبی ریاستوں میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شمالی حصے کی ریاستوں میں گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد متاثر ہیں، انتظامیہ نے شہریوں کو ہر ممکنہ حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
واشنگٹن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔
حکام کے مطابق متاثرہ ریاستوں کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 37 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی قومی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر پیر تک جنوب مشرقی اور جنوبی میدانی علاقوں میں منتقل ہو جائے گی جبکہ نیو انگلینڈ میں بڑے پیمانے پر طوفان، سیلاب ، تیز ہوائیں اور بگولوں کا بھی خطرہ ہے۔