سربیا میں غاصب اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے پر فائرنگ

0 114

عبرانی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک محافظ زخمی ہوگیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے غاصب صیہونی حکومت کے سفارت خانے کی سیکورٹی کے انچارج پولیس افسر پر گولی چلائی اور اس نے جواب میں گولی مار دی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

اس واقعے کے ردعمل میں سربیا کے وزیر داخلہ نے کہا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے”۔ پولیس اہلکار کی گردن میں زخم آیا تاہم وہ حملہ آور کو مارنے میں کامیاب ہو گیا۔

حملہ آور کی شناخت اور اس کی اس کارروائی کے محرکات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.