روس یوکرین سے لڑائی میں فتح حاصل نہیں کرسکتا،سربراہ امریکی فوج
دارالحکومت کیف میں یوکرینی فوج روسی فوجیوں کو پیچھے نہیں دھکیل سکے
نیویارک(شوریٰ نیوز)سربراہ امریکی فوج نے کہا کہ روس یوکرین سے لڑائی میں فتح حاصل نہیں کرسکتا،دارالحکومت کیف میں یوکرینی فوج روسی فوجیوں کو پیچ نہیں دھکیل سکے ،امریکا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین سے لڑائی میں فتح حاصل نہیں کرسکتا اور اسے ایک لمبی جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارک ملے نے کہا ہے کہ روس یوکرین سے لڑائی میں اپنی فوج کو فاتح نہیں دیکھ سکتا البتہ یہ نہیں لگتا کہ دارالحکومت کیف میں ابھی یوکرینی فوج روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیل سکے۔یوکرین نے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے ناکام بنادیےجنرل مارک ملے نے کہا کہ یوکرین میں لاکھوں روسی فوجی موجود ہیں جو کیف کے ہاتھ سے نکلنے والے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنا ایک مقصد بنالیں گے جو جلد ہی متوقع ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لڑائی ابھی چلے گی جو مزید خونریز اور سخت ہوگی، دونوں طرف سے مذاکرات، کوئی مصالحت یا کوئی فوجی نتیجہ نکلے گا۔