مسقط میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

0 107

 

مسقط میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

 

عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 6  افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

عمانی پولیس نے3 حملہ آوروں کو ہلاک کیا تھا۔

 

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے وقت مسجد میں تقریباً 700 افراد موجود تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

حکام کے مطابق مسجد میں پاکستانی کمیونٹی بھی موجود تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.