پیرو: مسافر بس 650 فٹ کی بلندی سے کھائی میں جاگری، 29 افراد ہلاک

0 107

جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس مسافروں کو لے کر دارالحکومت لیما سے جنوبی شہر آیاکوچو جارہی تھی کہ راستے میں توازن بگڑنے سے 650 فٹ کی بلندی سے کھائی میں جا گری۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پیش آیا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 29 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ بس کے کھائی میں گرنے کی وجوہات کا پتا لگایا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.