کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار بننے کیلئے اہم ڈیموکریٹس گورنروں کی حمایت حاصل ہوگئی

0 71

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کیلئے کئی اہم ڈیموکریٹ گورنروں کی حمایت حاصل ہوگئی۔

امریکی ریاست مشی گن، الینائے، منی سوٹا، وسکونسن اور کینٹکی کے گورنروں نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اب تک 50 سے زیادہ ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کملا ہیرس کی حمایت کر چکے ہیں، اگست میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن میں صدارتی امیدوار کو باقاعدہ نامزد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹس نیشنل کنونشن ریاست مشی گن میں 19 سے 22 اگست تک ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر بائیڈن گزشتہ روز صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنی جگہ کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی توثیق کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.