ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی سابق خواہشمند کا ٹرمپ سے متعلق دیا گیا انٹرویو کیوں وائرل ہے؟

0 109

 

ری پبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار بننے کی سابق خواہشمند نکی ہیلی کا رواں برس جنوری میں دیا گیا انٹرویو وائرل ہوگیا۔

 

انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میرے الفاظ لکھ کر رکھ لو کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن صدارتی امیدواربنے تو کملا ہیریس امریکا کی صدر منتخب ہو جائیں گی۔

 

نکی ہیلی نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن جیت نہیں سکتے، وہ نہ تو آزاد ووٹرز کی حمایت حاصل کرسکتے ہیں نہ ہی مضافاتی علاقوں کی خواتین کی سپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ری پبلکنز میں بھی بعض حلقے کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی اور کو ووٹ دے دیں گے لیکن ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.