دہشتگرد قابضین کو ہنیہ کی شہادت کے عمل پر پچھتانے پر مجبور کردینگے: ایرانی صدر

0 104

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہےکہ ایران دہشتگرد قابضین کو اس شہادت کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ آج ایران مزاحمت کے راستے کے قابل فخر اور مستقل ساتھی کی شہادت کا نوحہ کررہا ہے، کل میں نے اسماعیل ہانیہ کے فاتحانہ ہاتھوں کو بلند کیا تھا اور آج میں اسے اپنے کندھے پر رکھ کر دفناؤں گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، ہنیہ کی شہادت تہران فلسطین تعلق کو مزید مضبوط کرے گی، تہران اور فلسطین کا تعلق گہرا اور نا ٹوٹنے والا تعلق ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پرفضائی حملہ کرکے نشانہ بنایا گیا جب کہ اس کارروائی کی تفصیلات جاننےکے لیے حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.