مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،گزشتہ ماہ 20 نوجوان شہید ہوئے

0 111

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی جولائی میں دہشت گردی سے 20 کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا ہے کہ کشمیری نوجوان جعلی مقابلوں، محاصرے، تلاشی کی آڑ میں شہید ہوئے جبکہ مقبوضہ وادی میں محاصرے، تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی میں حریت رہنماؤں، سماجی کارکنوں سمیت 216 کشمیریوں کو کالے قانون کے تحت حراست میں لیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.