ایران کے جوابی حملے سے غاصب حکومت پر خوف و ہراس طاری، صیہونی وزراء کو دیا گیا سیٹلائٹ فون

0 101

ایران کی جانب سے جوابی حملے کے پیش نظر صہیونی حکومت نے کابینہ کے وزراء کی سیکورٹی میں اضافہ کیا اور وزراء کو سیٹلائٹ فون دیا گیا ہے۔

ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کے خوف سے صہیونی حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں،نیتن یاہو انتظامیہ نے کابینہ کے وزراء کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران کے جوابی حملے اور مواصلاتی نظام کے معطل ہونے کے پیش نظر وزراء کو سیٹلائٹ فون پر رابطے کا حکم جاری کیا گیا ہے،اس سے پہلے صہیونی ایجنسی شین بٹ نے کابینہ کے وزراء کی رفت و آمد کو محدود کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ادارے کو مطلع کیے بغیر کوئی سفر نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.