غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

0 104

غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس میں تازہ حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے سے اسرائیلی فوج نے 5 فلسطینی گرفتار کرلیے۔

ادھر اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بھی فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران خطے کی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن خطے کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے اسرائیل کو سزا دینا ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.