یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ غزہ میں اسکول پر صہیونی فوجیوں کے حملے کے مناظر نہایت وحشتناک ہیں۔
خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں الدراج اسکول پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد دنیا بھر سے اسرائیل کی مذمت کی جارہی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ غزہ کے تابعین اسکول پر حملے کے بعد میڈیا پر منتشر ہونے والے مناظر نہایت ہی وحشتناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ ہفتوں کے دوران غزہ کے دس سے زائد اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے،واضح رہے کہ غزہ میں الدراج اسکول پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 150 افراد شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔