لندن،مسلمان سکیورٹی گارڈ کی بدولت ماں اور بیٹی پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

0 118

برطانوی میڈیا کے مطابق لیسٹر اسکوائر پر ماں اور اس کی 11 برس کی بیٹی چاقو حملے کی واردارت کے بعد مسلمان ہیرو سکیورٹی گارڈ عبداللہ کی بروقت کارروائی کی بدولت حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

حملے کے مقام پر موجود ایک دکان کے سکیورٹی عبداللہ نے بتایا کہ چیخوں کی آواز سن کر وہ فوراً اسٹور سے باہر آیا، بچی پر حملہ کرنے والے حملہ آور شخص پر جھپٹا اور اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔

جھپٹ کر میں نے ملزم کو زمین پر گرایا اور چاقو کو ٹھوکر مار کر دور کیا، اسی دوران پولیس بھی آگئی اور ملزم پکڑا گیا۔

سکیورٹی گارڈ عبداللہ کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک شخص چاقو سے بچی پر حملہ کررہا تھا، اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہے یا اکیلی لیکن میری ذمہ داری تھی کہ میں اس بچی کی حفاظت کروں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو زنی کے حملے میں زخمی ماں اور بیٹی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں کی جان کی کوئی خطرہ نہیں البتہ بچی کو گہرا زخم آیا ہے، واقعے میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ دہشتگردی نہیں ہے تاہم حملہ آور متاثرہ ماں بیٹی کو پہلے سے جانتا تھا یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.