عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ، بنگلادیشی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روک لیا

0 108

بنگلادیشی حکومت نے عوام میں بے چینی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت بجلی، توانائی و معدنی وسائل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

وزارت کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر اخبارات میں منفی خبریں لگیں اور اس اضافے سے عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس وجہ سے فی الحال پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.