اٹلی لگژری یاٹ حادثے میں لاپتا 6 افراد میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں

0 64

اٹلی کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والی لگژری یاٹ کے لاپتا 6 مسافروں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کے علاقے سسلی کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد کشتی پر سوار برطانوی ٹیک جائنٹ مائک لینچ، ان کی 18 سالہ بیٹی ہانا، مورگن اسٹینلے انٹرنیشنل کے چیئرمین جوناتھن بلومر، ان کی اہلیہ، معروف امریکی وکیل کرس مورویلو اور ان کی اہلیہ لاپتا ہوگئے تھے۔

خبر کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکو آپریشن دو روز جاری رہا جس کے بعد برطانوی ٹیک جائنٹ مائیک لینچ، ان کی 18 سالہ بیٹی ہانا، جوناتھن بلومر اور کرس مورویلو کی لاشیں مل گئیں ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کرس مورویلو اور جوناتھن بلومر کے بیویوں کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی ساختہ بیسیان کشتی پر 22 افراد سوار تھے، طوفان سے ٹکرانے کے باعث کشتی کو حادثہ پیش آگیا تھا۔

کشتی کے کپتان نے بتایا تھا کہ طوفان سے ٹکرانے کے بعد کشتی پلٹ گئی اور دو منٹ سے بھی کم وقت میں کشتی ڈوب گئی، جس سے کشتی کے اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کی مہلت بھی نہیں مل پائی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.