روس کے علاقے وولگوگراڈ کی جیل میں قیدیوں نے عملے کو یرغمال بنا کر 4 اہلکاروں کو قتل کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خود کو داعش کے جنگجو بتانے والے 4 خنجر بردار قیدیوں نے جیل کا کنٹرول سنبھال کر عملے کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جیل کا کنٹرول واپس لینے کے لیے آپریشن کیا۔
حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کچھ یرغمالیوں کو چھڑالیا گیا اور چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ قیدیوں کے حملے میں جیل عملے کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقعہ جیل میں ڈسلپنری کمیشن کی سماعت کے دوران پیش آیا جہاں قیدیوں نے جیل کے عملے اور سکیورٹی گارڈز پر چاقو سے حملہ کیا۔
خیال رہے کہ یہ روس میں رواں سال ہونے والا اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل روس کے علاقے روستوو میں داعش سے منسلک 6 قیدیوں نے جیل کے 2 گارڈز کو یرغمال بنالیا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے جیل میں آپریشن کرتے ہوئے 6 حملہ آور قیدیوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ چھٹے قیدی کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔