یہودی آبادکار اگلے ہفتوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول سکتے ہیں، صیہونی میڈیا کا دعویٰ

0 42

صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہودی قابضین آنے والے ہفتوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول سکتے ہیں۔

صیہونی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت مسجد اقصیٰ پر یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کو فنانس کرے گی۔

صیہونی وزارت ثقافتی ورثہ یہودی قابضین کی مدد کے لیے 5 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر مختض کرے گی۔

صیہونی وزارتِ ثقافتی ورثہ مسجد اقصیٰ پر غیر قانونی دھاوے کی پولیس اجازت کے لیے قومی سلامتی کی وزارت سے رابطے میں ہے۔

صیہونی آرمی ریڈیو کو انٹرویو میں صیہونی وزیر قومی سلامتی اتمر بین گویر نے بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کے اندر یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینا ہمیشہ سے میری پالیسی رہی ہے۔

انتہا پسند وزیر اتمر بن گویر نے کہاکہ وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کی اس پالیسی کا علم تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.