جارجیا میں کملا ہیرس کے خطاب کے دوران غزہ کے حامی مظاہرین کا احتجاج

0 102

جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو غزہ کے حامی مظاہرین کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے حامی مظاہرین نے جارجیا میں ایک ریلی کے دوران کملا ہیرس کو روکا اور غزہ میں ہونے والے ظلم پر احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج پر کملا ہیرس نے مظاہرین سے اصرار کیا کہ وہ اور جو بائیڈن غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمیں یرغمالیوں کا معاہدہ کرنا ہے اور اب جنگ بندی کرنی ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینوں پر حملے کرکے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے، جس میں اسرائیل کو امریکا کی حمایت رہی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.