بھارت ، منی پور میں ہندوئوں کے عیسائیوں سے نسلی فسادات جاری

ہندوئوں نے نسلی تشدد کے دوران ایک خاندان کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا

0 70

دہلی(شوریٰ نیوز)بھارت ، منی پور میں ہندوئوں کے عیسائیوں سے نسلی فسادات جاری،ہندوئوں نے نسلی تشدد کے دوران ایک خاندان کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا ،بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کا سلسلہ جاری اور نسلی تشدد کے دوران ایک خاندان کے تین افراد کو ایمبولینس میں ہی زندہ جلا دیا گیا، نسلی فسادات کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں 7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ایک رشتہ دار موجود تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے مقامی لوگوں کو ہتھیار سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی کمیونٹی میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں جس میں اب تک 100 کے قریب افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ریاست کے 35 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.