الیکشن آزادی و حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں‘ کشمیری عوام انتخابات کیخلاف سراپا احتجاج

0 81

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے خلاف مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

کشمیری مظاہرین نے کہاکہ بھارت کی سازشوں اور بندوق کی نوک پر منعقد ہونے والے انتخابات ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی طرح کے الیکشن آزادی اور حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے،گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت کی ریاستی اسمبلی کے نام نہاد الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا۔

مقبوضہ وادی کے 90 میں سے 24 حلقوں پر پولنگ ہوئی، انتخابات کے دوران بھی بھارتی فوج نے سری نگر کو فوجی قلعے میں تبدیل کر کے رکھا ہوا ہے۔

وادی میں جگہ جگہ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی کا عمل جاری رہا اور کشمیری رہنماؤں نے مودی کے انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کیا،کشمیری رہنماؤں نے انتخابات کو بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کو جائز قرار دینے کی چال قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.