امریکہ،ہائی وے پرٹرک میں آگ لگنے سے پل گرگیا

حادثے کی وجہ سے آئی 95 ہائی وے کی4 لین متاثر ہوگئیں

0 85

فلاڈلفیا (شوریٰ نیوز) مصروف ترین امریکہ،ہائی وے پرٹرک میں آگ لگنے سے پل گرگیا،حادثے کی وجہ سے آئی 95 ہائی وے کی4 لین متاثر ہوگئیں،ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس قسم کا ٹرک تھا ،امریکی شہر فلاڈلفیا کی مصروف ترین ہائی وے پر پل کے نیچے ٹرک میں آگ لگنے کے بعد پل ہی گر گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پل کے نیچے ٹرک میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کی تو پل نیچے آگرا۔فلاڈلفیا فائر ڈیپارٹمنٹ کاکہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس قسم کا ٹرک تھا تاہم حادثے کی وجہ سے آئی 95 ہائی وے کی4 لین متاثر ہوئیں، خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریاست مین سے فلوریڈا کو ملانےوالی شاہراہ دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند ہے اور اس کی مرمت کے کام میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.