مودی سرکار نے مغل بادشاہ کی تصویر سوشل میڈیا پر لگانیوالا گرفتارکر لیا

انتہا پسند سرکار نے مسلمانوں کے نام سے منسوب سڑکوں کے نام بدل دیئے

0 80

ممبئی (شوریٰ نیوز)مودی سرکار نے مغل بادشاہ کی تصویر سوشل میڈیا پر لگانیوالا گرفتارکر لیا،انتہا پسند سرکار نے مسلمانوں کے نام سے منسوب سڑکوں کے نام بدل دیئے،بھارت میں سوشل میڈیا پر مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں ایک شخص کو سوشل میڈیا پر اورنگزیب عالمگیر کی تصویر بطور پروفائل پکچر لگانے پر گرفتار کرلیا گیا۔انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل نے 20 سالہ محمد علی کو سوشل میڈیا پربادشاہ اورنگزیب کی تصویر لگانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ محمد علی کو نوی ممبئی کے علاقے سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔انتہا پسند مودی سرکار میں مسلمانوں کے نام سے منسوب متعدد سڑکوں کے نام بھی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.