جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا وعدہ

0 111

جرمنی نے فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے دوست ملک میں اسلحے کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے اسرائیل کو غزہ اور لبنان میں مظالم کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی کا وعدہ کر لیا۔

جرمن چانسلر نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہمیشہ اسلحےکی ترسیل ہوتی رہےگی۔

امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور اٹلی سمیت برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

جرمنی کے سرکاری ملازمین کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے، جرمنی نے گزشتہ سال اسرائیل کو 354 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی برآمدات کی منظوری دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.