نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صہیونی حکام پر خوف و ہراس طاری

0 100

صیہونی وزیراعظم کے گھر پر کامیاب ڈرون حملے کے بعد تل ابیب حکام کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات بڑھا دئے گئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صیہونی حکام کے سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے جو خوف و ہراس کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے پہلے، عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا تھا کہ ہم نے ایک خوف ناک اور انتہائی کشیدہ صبح کا آغاز کیا، شمالی علاقوں پر حملے کل رات سے جاری ہیں اور رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

صہیونی میڈیا نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اب تک سینکڑوں ڈرون ہماری فضائی حدود میں داخل ہوچکے ہیں اور یہ تل ابیب کی کمزوری کی علامت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.