اسرائیلی حملے کا خطرہ: ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے ایران کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

0 112

اسرائیل کے ممکنہ حملے کے خطرے کے باعث ترکیہ کی فضائی کمپنیوں ترکش ایئر لائنز اور پگاسس نے یکم نومبر تک ایران کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فضائی کمپنیوں نے ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران، شیراز اور اصفہان میں اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے، ترک براڈ کاسٹر نے اس کی وجوہات خطے میں پھیلی ہوئی بدامنی کی لہر قرار دیا ہے، خصوصاً ایران پر اسرائیلی ممکنہ حملے کو بنیاد بنا کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فضائی کمپنیوں نے ابھی اپنی ویب سائٹ پر پروازوں کی معطلی کی تصدیق نہیں کی، دریں اثناء اطلاع ملی کہ ترکش ایئر لائنز نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اس نے ایران کے لئے استنبول ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

جاری کردہ میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پگاسس نے اس سلسلے میں مسافروں کے لئے بکنگ بند کر دی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.